Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: کراچی وائٹس نے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست  دی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1733920658659430561

ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ کرننے کی دعوت دی  تو کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

 اوپنر خرم منظور 53، عمیر یوسف 36 اور دانش عزیز 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے 4 جبکہ عادل ناز اور فیاض خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

اعتزاز حبیب (26 گیندوں پر 43 رنز) اور فیاض خان (9 گیندوں پر 23 رنز) کی جارحانہ مزاحمتی اننگز بھی ایبٹ آباد کی ٹیم کو شکست دے نہ بچا سکیں۔

کراچی وائٹس کی  جانب سے شاہنواز دھانی نے 3، انور علی، آفتاب ابراہیم اور دانش عزیز نے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

رواں برس کراچی وائٹس کا یہ دوسرا ٹائٹل ہے۔

اس سے قبل کراچی وائٹس سرفراز احمد کی قیادت میں قائد اعظم ٹرافی کی چیمپئن بنی تھی جبکہ پاکستان کپ میں کراچی وائٹس کی ٹیم رنر اپ رہی۔

متعلقہ خبریں