ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے مستحق طلبا کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں 10 کروڑ ڈالر کی رقم سے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کر دیا جہاں مستحق طلبا کو بھی تعلیم دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک ایسی یونیورسٹی قائم کریں گے جہاں ذہین طلبا کے تعلیم کے حصول میں پیسہ رکاوٹ نہ ہو اور ابتدائی مرحلے میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک اسکول کھولا جائے گا۔
اسکول کا نصاب جہاں روایتی مضامین کا احاطہ کرے گا وہیں غیر روایتی طریقہ تعلیم پر بھی مشتمل ہو گا اور اسی اسکول کو بعد میں یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔
اسکول کے قیام کے لیے ایلون مسک نے اپنی فاؤنڈیشن کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دے دیا اور یہ بات ان کے ٹیکس گوشواروں سے ثابت ہوئی ہے۔
ایلون مسک جلد ہی اپنے اس نئے پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کریں گے۔




















