آئی پی ایل نیلامی میں غلط کھلاڑی کی خریداری کی خبروں پر پریتی زنٹا کی ٹیم نے وضاحت دے دی۔
آئی پی ایل میں پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز کے سی ای او ستیش مینن نے غلط کھلاڑی کی خریداری کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا ’’آئی پی ایل کی فہرست میں دو ایک جیسے ناموں کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی، ہم بخوشی شیئر کرنا چاہیں گے کہ ششانک سنگھ اب ہمارا حصہ ہیں‘‘۔
Two players of similar names on the IPL list created confusion. I am delighted to share that the right Shashank Singh has been onboarded. He has put out some noteworthy performances, and we're ready to unleash his talent.
– Satish Menon
CEO, Punjab Kings.— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) December 20, 2023
ان کا کہنا تھا ’’ششانک سنگھ کی کارکردگی حالیہ دنوں میں اچھی رہی ہے اور ہم ان کے ٹیلنٹ کا استعمال کریں گے‘‘۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کی نیلامی ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں پنجاب کنگز کی جانب سے غلط کھلاڑی کو خریدنے کی خبریں زیر گردش تھیں۔
Fantastic scenes here as the notoriously inept Punjab Kings manage to not only purchase a player they didn’t want, (Shashank Singh), they also admit to this in front of literally everyone. Singh we can guess is sat at home wondering whether to show up in March. #IPLAuction #pbks pic.twitter.com/PtLQv9t07H
— Punjab Kings UK🇬🇧👑 (@PunjabKingsUK) December 19, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ نیلامی کے دوران آرگنائزر نے ششانک سنگھ کے لیے ابتدائی بولی لگائی تو پنجاب کنگز کی جانب سے شریک مالک پریٹی زنٹا نے اپنا کارڈ دکھاکر انہیں خرید لیا۔
لیکن کچھ ہی دیر میں پریتی زنٹا اور دیگر حکام کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی لیکن میزبان کی جانب سے انکار کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ششانک سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے ہے اور پنجاب کنگز نے اُن کی خدمات 20 لاکھ بھارتی روپے میں حاصل کی ہیں۔




















