Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار مکمل کرلیے ہیں۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1 کے دوسرے راؤنڈ میں چار بلے باز سرفہرست رہے جس میں عابد علی بھی شامل ہیں۔

اس دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے بیٹر عابد علی نے 28 ویں فرسٹ کلاس سنچری مکمل کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

عابد علی کے ساتھ عمیر بن یوسف نے بھی سنچری مکمل کی جب کہ واپڈا کے کپتان افتخار احمد نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی اور ان کے ساتھی محمد سعد بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1 میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کا مقابلہ پی ٹی وی سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں سوئی گیس نے کامیابی اپنے نام کی جب کہ مقررہ 80 اوورز میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 424 رنز بنائے تھے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے عمیر بن یوسف نے 120 اور عابد علی نے 121 رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے 203 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

جواب میں پی ٹی وی کی پوری ٹیم 317 رنز پر آؤٹ ہوگئی، عذیر ممتاز 108 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ حسن محسن 59 اور احمد صفی عبداللہ نے 46 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں