Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ففٹی بھی نہ بناسکے

قومی کرکٹ ٹیم کے  سابق کپتان بابر  اعظم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ففٹی بھی نہ بناسکے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آخری ٹیسٹ میچ میں  بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف  پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے آخری بار بڑی اننگز دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلی تھی جس میں انہوں نے 161 رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد سے وہ مسلسل  ناکام ہیں اور 10 ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکے۔

ایک اچھے کھلاڑی پر یہ مشکل وقت کبھی بھی آسکتا ہے ۔ بھارت کے ویرات کوہلی   بھی 2020 سے 2022 کی مدت کے دوران سنچری اسکور کرنے  کے لیے جدوجہد کرتے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں