Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کے ایک مقدمے میں درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی وکیل خالد یوسف چوہدری عمیر نیازی عثمان گل  کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جس کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کا وکیل کون ہے؟ تفتیشی افسر کدھر ہے؟

پراسیکیوشن کی جانب سے بھی کوئی پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی جعلی رسیدیں کیس میں 16 جنوری تک ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔

بعدازاں عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی 6 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں