Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ ایک آلہ 4 اہم طبی آلات کی طرح کام انجام دے سکتا ہے

طبی آلات بنانے والی مشہور کمپنی ودینگس نے ایک ایسا دلچسپ آلہ پیش کیا ہے جس کے اندر بیک وقت ای سی جی، تھرمامیٹر، استھٹیواسکوپ اور نبض کے پھڑکنے سے خون کے اندرد آکسیجن کی مقدار ناپنے والا آکسی میٹر شامل ہیں۔

اس آلے کو بیم او کا نام دیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس کی قیمت 270 سے 280 تک ہوسکتی ہے۔ اگرچہ یہ آلہ گھریلومصنوعات کی سب سے بڑی سالانہ نمائش کنزیومر الیکٹرانک شو یا سی ای ایس میں اسے پیش کیا جائے گا، تاہم اس آلے کو امریکا میں فوڈ ایند ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی اف ڈی اے سے اجازت نامہ اور کلیرنس ابھی تک درکار ہے جس کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

اگرچہ یہ کمپنی پہلے بھی حیرت انگیز گھریلو طبی آلات کے لیے بہت مشہور ہے لیکن اس بار فوٹو پلیتھیسمو اور انفررڈ سینسر کو بہتر بنایا گیا ہے اور اس کے اندر موجود سرکٹ کی کارکردگی کو بھی بڑھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے اندرسب سے جدید فوٹو پلیتھیسموگرافی کا ایک جدید ترین سینسر بھی لگایا گیا ہے۔ اس میں نصب ای سی جی یا ای کے جی کے لیے بہت حساس الیکٹروڈ لگائے گئے ہیں، جو دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور اس میں اردھمیا کو نوٹ کرتے ہیں۔

 اس کا سب سے دلچسپ اور اہم پہلو استھیٹواسکوپ کا ہے، کیونکہ یہ استھیٹواسکوپ کسی بھی طرح روایتی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ڈیجیٹل الیکٹرونک استھیٹواسکوپ ہے۔ اس کے اندر داببرگ یعنی پیزو الیکٹرک مادہ یا مٹیریل لگایا گیا ہے یہ ایسا مادہ ہوتا ہے  جب ان کے اوپر دباؤ بڑھتا ہے تو اس کے نتیجے ان کے اندر کچھ بجلی کی مقدار پیدا ہوتی ہے اوراس بجلی کی مقدار کو سینسر کے اتار چڑھاؤ، دل کی دھڑکن، پھیپھڑوں کے پھیلاؤ کے لیے بھی حساس بنایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی ریڈنگ کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اسمارٹ فون تک پہنچایا جاسکتا ہےاور ڈاکٹر کے ڈیٹا بیس تک لے جایا جاسکتا ہے۔

استھیٹواسکوپ کی صدا کو  سننے کے لیے یو ایس بی سی پورٹ لگائی گئی ہے جس سے ہیڈ فونز لگا کر ڈاکٹر سانس کی آمدورفت سینے کی اندر جکڑن، دل کی دھڑکن اور دوسری چیزیں معلوم کرسکتے یا سن سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کے اندر نصب ای کے جی یعنی ای سی جی اورپلس آکسی میٹردونوں کو ایف ڈی اے کے منظوری درکار ہے کیونکہ یہ دل کی ریڈنگ لیتے ہیں اور دل ایک حساس ترین عضو ہے اور یہ ایک بہت حساس آلات ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹیم نے اسے ایف ڈی اے کے سامنے پیش کیا ہے جہاں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔

 ودینگس نے کہا ہے کہ انہوں نے بہت سارے مریضوں پر اس حیرت انگیز آلے کی آزمائش کی ہے اور یہ روایتی ای سی جی، آکسی میٹر، استھیٹواسکوپ اور تھرمامیٹرکی طرح ہی مؤثر ہے تو دیکھتے ہیں کہ کب یہ آلہ مارکیٹ میں دستایب ہوتا ہے جس کے اندر چار اہم طبی آلات ایک ہی آلے میں سمو دیئے گئے ہیں اور سب سے بڑھ کر غیریب اور ترقی پذیر ممالک کے افراد اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔