آئی سی سی نے دسمبر کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے دسمبر کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز، بنگلادیش کے اسپنر تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس شامل ہیں۔
Two terrific bowlers and one talented all-rounder have been nominated for the ICC Men’s Player of the Month for December 2023 🏏#POTM | Find out 👇
— ICC (@ICC) January 8, 2024
پیٹ کمنز (آسٹریلیا)

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے لیے سال 2023 خوش قسمت ثابت ہوا جب کہ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔
گذشتہ سال آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ اور آئی سی سی ورلڈکپ ٹیسٹ چیمپن شپ جیسے ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کی جب کہ ایشز سیریز 2023 بھی برابر کرنے میں کامیاب رہے۔
پیٹ کمنز نے اپنی دھواں دھار بولنگ سے دسمبر میں خوب کامیابیاں سمیٹیں اور اپنی بولنگ سے مخالف بلے بازوں کو خوب پریشر میں رکھا۔
انہوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 48 رنز دے کر پانچ وکٹیں اور دوسری اننگز میں 49 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلوی کپتان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا ایک بار پھر سے ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بن گئی۔
تیج الاسلام (بنگلادیش)

بنگلادیش کے اسپنر تیج السلام نے اپنی گھومتی گیندوں سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا جب کہ دو ٹیسٹ میچز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 109 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے دوسری اننگز میں 75 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ میچ میں مجموعی طور پر تیج السلام نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی تیج الاسلام کی شاندار کارکردگی برقرار رہی اور انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے میچ میں بنگلادیشی اسپنر کو بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ وہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
گلین فلپس (نیوزی لینڈ)

بنیادی طور پر بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کے لیے مشہور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گلین فلپس نے بنگلادیش کے خلاف اپنی شاندار اسپن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 42 اور 62 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
گلین فلپس نے پہلی اننگز میں 31 رنز دے کر 3 وکٹیں آڑائیں جب کہ بیٹنگ میں ان کی کارکردگی نے نیوزی لینڈ کو سیریز برابر کرنے میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے پہلی اننگز اور پھر دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی جب کہ پہلی اننگز میں 72 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دوسری اننگز میں مچل سینٹنر کے ساتھ شراکت داری میں 40 رنز اسکور کیے۔
عمدہ کارکردگی کی بدولت گلین فلپس کو بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نواز گیا جب کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی قرار پائے۔




















