Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

حکومت نے آئی فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے 12 جنوری 2024 کو ایک اقدام کے آغاز کے لیے ٹیلی کام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کی تفصیل جاری کر دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئی فونز قسطوں پر دینے کا پروگرام صارفین کو جدید ترین ماڈل فونز حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔

عمر سیف نے کہا کہ آئی فون اس پیشکش میں شامل ہوں گے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) قسط کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن، اور بلاکنگ سسٹمز (DIRBS) کو نافذ کرے گی۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور ملک میں اسمارٹ فون کی رسائی کی مسلسل توسیع کو یقینی بنانا ہے۔