Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‏نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کا قانون سیکشن 232 لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

‏نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کا قانون سیکشن 232 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

‏میاں شبیراسماعیل ایڈوکیٹ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت نے درخواست دائر کی گئی۔ ‏درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، چیئرمین سینٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ‏5 سال کی نااہلی کی مدت کا تعین خلاف قانون کیا گیا، ‏پارلیمنٹ کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ سادہ اکثریت سے قانون سازی کرتی، ‏نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کا قانون سیکشن 232 آرٹیکل 62 ون ایف کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

دائردرخواست میں کہا گیا کہ ‏پارلیمان اہلیت کے معیارکو 5 سال نااہلی نہیں کرسکتی، استدعا ہے کہ ‏عدالت نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے اقدام کو آئین سے متصادم قراردیا جائے۔

متعلقہ خبریں