Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کی بلے کے نشان کیخلاف اپیل پراعتراض عائد

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل واپس کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرارآفس نے اپیل کیساتھ منسلک دستاویزات پڑھے جانے کے قابل ہونے کا اعتراض عائد کیا، جو دستاویزات ڈم ہیں انہیں دوبارہ جمع کرانے پراپیل کو باضابطہ نمبرالاٹ کیا جائے گا۔

بول نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی نوعیت کا اعتراض آج ہی دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔ الیکشن کمشین نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان دینے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے

الیکشن کمیشن نے پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، عدالت نےالیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا کہ پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، استدعا ہے کہ  پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے متعلق پشاورہائی کورٹ کے فیصلے پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزپشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی کی درخواست منظورکرتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کرسرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان واپسی کیخلاف کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا۔

سماعت کی تفصیل پڑھیے

متعلقہ خبریں