Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیوڈ وارنر بی بی ایل کھیلنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں میدان پہنچ گئے

حال ہی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے انوکھے انداز میں گراؤنڈ میں انٹری کی۔

تفصیلات کے مطابق جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وانر ہیلی  کاپٹر میں  سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ شاید پہلا ہی موقع ہے  کہ جب کوئی کھلاڑی میچ کھیلنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے  گراؤنڈ میں پہنچا ہو۔اس سے قبل ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کا ہیلی کاپٹر میدان میں اترتے ہوئے اور پھر انہیں اس سے باہر نکل کر ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے رواں ماہ اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا ہے اور انہوں نے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے  کہا تھا کہ بھارت میں ہونے والا ورلڈکپ فائنل میچ ان کا آخری ون ڈے میچ تھا۔

متعلقہ خبریں