Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا

سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3500 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج آکلینڈ میں کھیلا گیا۔

پاکستان کو پہلے میچ میں 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس میچ میں بابر اعظم نے 35 گیندوں پر 57 رنز بناکر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انہوں نے 3500 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

بابر اعظم 3542 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 4008 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ روہت شرما 3853 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب محمد رضوان نے اس میچ میں 14 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے لگا کر انہوں نے محمد حفیظ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں محمد رضوان کے چھکوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے جب کہ انہوں نے یہ کارنامہ 73 اننگز میں انجام دیا اور محمد حفیظ نے 108 اننگز میں انجام دیا تھا۔

متعلقہ خبریں