معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے سیکڑوں ملازمین کو اچانک نوکری سے برطرف کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے انجینئرنگ اور ہارڈ ویئر سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالا ہے جبکہ آواز سے چلنے والے سافٹ ویئر پروڈکٹس اور دیگر حصوں سے وابستہ ملازمین بھی نوکریوں سے محروم ہوجائیں گے۔
ترجمان گوگل نے مذکورہ چھانٹیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کا اس اقدام کا مقصد اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گوگل کا یہ اقدام لاگت میں کمی کی تازہ ترین کوشش ہے تاکہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران دی جانے والی بے تحاشہ ملازمتوں سے کمپنی پر پڑنے والے اثرات پر قابو پایا جاسکے۔




















