Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر  عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  عباس آفریدی پٹھوں میں تکلیف کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ان کے  اسکین میں کوئی خاص چوٹ کا نشان نہیں نظر آیا لہٰذا ان کا علاج علامتی طور پر کیا جائے گا۔

آخری دو میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ بعد  میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 19 اور 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی ٹوئنٹی  میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں