Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے سے زخمی

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے محض ایک رن کی ضرورت تھی جب عثمان خواجہ  کو شامار جوزف کی باؤنسر گیند ہیلمٹ  کے نچلے حصے پر لگتے ہوئے چہرے پر لگی۔

گیند لگنے سے عثمان خواجہ کے جبڑے سے خون بہنے لگا جس پر طبی ٹیم نےگراؤنڈ میں پہنچ کر ان کا معائنہ کیا اور انہیں میدان سے باہر لے گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان خواجہ نے ’کن کشن ‘ ٹیسٹ پاس کرلیا ہے اور ان کے جبڑے میں فریکچر بھی نہیں ہے تاہم برسبین ٹیسٹ میں  ان کی شرکت مشکوک ہے۔

متعلقہ خبریں