Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی کردی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ہر نئی ٹیکنالوجی مختلف خدشات کے ساتھ سامنے آتی ہے، مگر پھر نئے مواقع ابھرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) آئندہ 5 برسوں میں ہر فرد کی زندگی کو بدل کر رکھ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ہر فرد کی زندگی کو آسان بنائے گی، خاص طور پر ڈاکٹروں کو اپنے پیپر ورک میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

بل گیٹس کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے لیے کسی نئی ڈیوائس کو تیار کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کے موجودہ فون یا کمپیوٹر پر ہی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی 4 کو اوپن اے آئی نے ڈرامائی حد تک بہتر بنایا ہے اور وہ لکھ پڑھ سکتا ہے، جس سے لوگوں کو اپنے کاموں میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کو تعلیم یا صحت کے شعبوں کا حصہ بنانا زبردست ہوگا۔