Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیپ فرائیڈ ٹوتھ پک کھانے کا نیا ٹرینڈ وائرل ہوگیا

جنوبی کوریا میں کھانے کے ایک عجیب رجحان نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس میں لوگ فرائز کی طرح ڈیپ فرائیڈ ٹوتھ پک کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ ڈیپ فرائیڈ اسٹارچ ٹوتھ پک کو پکا کر پاؤڈر پنیر کے ساتھ کھاتے ہیں ۔

 ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ان ویڈیوز کو ہزاروں لائکس مل چکے ہیں جبکہ انھیں بڑی تعداد میں شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کی وزارت خوراک کی طرف سے جاری وارننگ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسٹارچ سے بنے ہوئے فرائیڈ ٹوتھ پک نہ کھائیں جو کہ فرائیز کی طرح نظر آتے ہیں۔

 

فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کی وزارت نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، “کھانے کے طور پر ان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، “براہ کرم (انہیں) مت کھائیں۔”

اس میں مزید کہا گیا کہ ٹوتھ پک، ایک سینیٹری پروڈکٹ، تیل میں تل کر کھا جانے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

انتباہات کے باوجود، لوگوں کی اس کرسپی اسنیکس سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ مبذول کرتی نظر آرہی ہیں۔

رجحان کی مقبولیت اس کے نئے پن اور ماحولیاتی شعور کی وجہ سے تھی کیونکہ اسٹارچ سے بنی ٹوتھ پک، جو جنوبی کوریا میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں، بایوڈیگریڈیبل ہیں۔

متعلقہ خبریں