Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا مہنگا، چاندی کی قیمت میں کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کمی کے بعد 42.09 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے سے 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 3629 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے کمی سے 4687 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 41 روپے سستی ہوکر 4018 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کمی کے بعد 42.09 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں