Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور

سپریم کورٹ نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظورکرلی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں میجر(ر) طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

طاہرصادق کی اہلیہ کے کاغذات پراعتراض کنندہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ میرے جانب سے کوئی اعتراض دائر ہوا ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ آپ نے اعتراض ہی نہیں کیا تو کاغذات کیسے مسترد ہوگئے؟

سپریم کورٹ نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو انتخابات کے بعد طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر طاہر صادق کو حکم امتناع پر انتخابات لڑنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں