ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کے حوالے سے حیران کُن معلومات سامنے آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کی جانب سے اپنے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کو 56 ارب ڈالرز کی تنخواہ دی جاتی ہے۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیسلا کی جانب سے 2018 میں ایلون مسک کے لیے 56 ارب ڈالرز تنخواہ یا معاوضے کا پیکج منظور کیا گیا تھا۔
لیکن اب ایک امریکی عدالت نے ایلون مسک کے 56 ارب ڈالرز کے پیکج کو بہت زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
یاد رہے کہ 2018 کے اس پیکج کے تحت ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں جتنا اضافہ ہوگا اس کے مطابق ایلون مسک کو معاوضہ دیا جائے گا۔
50 ارب سے زائد ڈالرز کے اس معاوضے کے باعث ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای او سمجھے جاتے ہیں جن کو 2021 میں 10 ارب ڈالرز سے زیادہ ادا کیے گئے یعنی انہیں ٹیسلا سے ہر ماہ ایک ارب ڈالرز کے قریب مل رہے ہیں۔




















