Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تھریڈز صارفین کے لئے اہم خبر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کے صارفین کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

میٹا نے جولائی 2023 میں تھریڈز کو متعارف کرایا تھا، آغاز میں تو اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لوگوں کے کافی دلچسپی دکھائی مگر پھر وہ اس سے دور ہٹنے لگے۔

مگر اب اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد لانچ کے مقابلے میں زیادہ ہوچکی ہے۔

اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں 3 کروڑ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

میٹا کی ایپس فیس بک، انسٹا گرام، میسنجر اور واٹس ایپ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اکتوبر سے دسمبر کے دوران 3.19 ارب تک پہنچ گئی، جو جولائی سے ستمبر کے دوران 3.14 ارب تھی۔

ان ایپس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3.98 ارب تک پہنچ گئی ہے یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی ہر ماہ کم از کم ایک بار میٹا کی ایپس کا استعمال کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ایکس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہے۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے مقابلے میں بھی تھریڈز نے ایکس کو پیچھے چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران میٹا نے 39.18 ارب ڈالرز کمائے جبکہ مجموعی طور پر 2023 میں اس کمپنی کی آمدنی 134.90 ارب ڈالرز رہی۔