Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی انتخابی اہلیت الیکشن سے دو دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت الیکشن سے دو دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔

شاہ محمد زمان کی جانب سے نامی شہری نے بلاول بھٹو کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے، بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں۔

درخواستگزار اپنے موقف میں کہا کہ ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں