Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ نوجوان کھلاڑی کے نام

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی منتھ  کا ایوارڈ نوجوان کھلاڑی کے نام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  جنوری کے لیے ٹیسٹ پلیئر آف دی منتھ  کا اعلان کردیا۔

اپنے ابتدائی دو ٹیسٹ  میچز میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شمار جوزف وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 27 سال بعد ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں فتح دلوائی۔

انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں ہی شاندار کارکردگی سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا بلکہ انگلینڈ کے اولی پوپ اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو شکست دے کر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

ٹیسٹ ڈیبیو پر عالمی نمبر 2 بلے باز اسٹیو اسمتھ  کو اپنے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرکے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے  پرانے کھلاڑیوں کی یادیں تازہ کر دیں ۔

جوزف نے ایڈیلیڈ میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز میں 94 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور نمبر 11 پر اپنی ٹیم کے لیے 36 اور 15  رنز کی اننگز بھی کھیلیں۔

جوزف نے برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح میں بہتر کارکردگی پیش کی۔

انہوں نے دوسری اننگز میں 68 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرکے  کیریبئین ٹیم کو 1997 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں