Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز سے ہوگا

پی ایس ایل 9 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کا یہ ایونٹ میں دوسرا میچ ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں   جس میں ان کی بیٹنگ کے برعکس  بولنگ کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 196 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی تھی ۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف 207 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے صرف 16 رنز سے میچ جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں