پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 17 واں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا ہے جو کہ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پہلے ٹاس مؤخر کیا گیا جب کہ دونوں ٹیمیں بھی مقررہ وقت سے دو ڈھائی گھنٹے بعد اسٹیڈیم پہنچی۔
بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سے کور ہٹا دیا گیا لیکن ایک مرتبہ پھر تیز بارش شروع ہوگئی جس کے باعث اسٹاف نے گراؤنڈ اور وکٹ کو دوبارہ کور سے ڈھانپ دیا ہے۔ دوپہر دو بجے شروع ہونے والا میچ اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔
دوسری جانب آج کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جانا ہے لیکن راولپنڈی میں شام کے وقت میں بھی بارش کا امکان ہے۔




















