پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول فائنل کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے اگلے ماہ (اپریل میں) پاکستان پہنچے گی۔
پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں 18 سے27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز کے لیے 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی۔
سیریز کے ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی دو میچز لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔




















