Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کروادیا

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیے جانے والے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں کسی بھی چیٹ میں پن کیے جانے والے میسجز کی تعداد میں اضافے کی نشاندہی کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے میسجز کو پن کیے جانے کے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد کسی اعلان یا اہم معاملے کو باآسانی نظروں میں لانا یا پیچھے گئی چیٹ سے باآسانی ڈھونڈ نکالنا تھا۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ایک بجائے تین پیغامات کو پِن کر سکیں گے۔

جی ہاں، فی الوقت بِیٹا ورژن میں تین پیغامات کو پن کیا جا سکتا ہے۔

جب صارف کسی چوتھے پیغام کو پِن کرنے کی کوشش کرے گا تب واٹس ایپ خود بخود سب سے پُرانے پیغام کو فہرست سے ہٹا دے گا تاکہ تین کی حد کو برقرار رکھا جا سکے۔