Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائیکورٹ؛ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔

شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 8افراد کی بازیابی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جے آئی ٹی اجلاس اور ماڈرن ڈیوائسز کے ذریعے لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری بھی چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں