Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی یکم سے 8 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنسپلز اور ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل اسٹاف کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ اسکول اسٹاف نئے بچوں کے داخلے اور مفت کتابوں کی تقسیم کے لیے اسکولوں میں موجود رہیں گے۔