عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو چار اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت لاہورمیں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی سمیت دیگرملزمان کو چار اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عبوری حکم کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گی۔ 17 مارچ کو پرویز الہی واش روم میں گرگئے۔ گرنے سے پرویز الہی کی پسلی فیچر ہوئی۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ میڈیکل افسر نے پرویز الہی کو دو ہفتوں کی ریسٹ کا مشورہ دیا ہے، ملزم کو عدالت پیش نہ کیاگیا جس کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔




















