Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل کا معروف ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ

گوگل نے معروف پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کررہے ہیں، اسی تناظر میں صارفین پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ یوٹیوب میوزک یا کسی اور سروس پر اپنا ڈیٹا منتقل کریں۔

گوگل صارفین کو ایپ میں نوٹیفکیشن بھیج رہا ہے جس میں انہیں 2 اپریل کی ڈیڈ لائن سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور ساتھ اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ پوڈ کاسٹ کو یوٹیوب پر منتقل کر لیں۔

کیونکہ یوٹیوب ہی صارفین کے مزاج اور ترجیحات سے مطابقت رکھتا ہے۔ پوڈ کاسٹ ایپ کے مقابلے میں یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ دیکھنے اور سننے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ پوڈ کاسٹ اب بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے لیکن شٹ ڈاؤن کی تاریخ کے بعد اسٹریم نہیں کیا جا سکے گا۔ گوگل پوڈ کاسٹ ایپ کو عالمی سطح پر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں 500 ملین سے زیادہ بار انسٹال کیا گیا ہے۔