مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر یومیہ ہزاروں ویڈیوز اور پوسٹس ڈیلیٹ کرتے ہیں۔
عام طور پر تشدد کے مناظر سے بھرپور ویڈیوز سمیت دوسروں کی توہین، تضحیک اور دل آزاری کا سبب بننے والی ویڈیوز اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 18,596,077 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔
کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس(spam accounts)کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔
نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے ٹک ٹاک نے 19,848,855 ایسے اکاؤنٹس حذف کیے، جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد سے تعلق رکھتے تھے۔




















