معروف چینی کمپنی ٹیکنو نے اپنی مقبول اسپارک سیریز کا اب تک کا بہترین فون 20 پرو پلس متعارف کرادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپارک 20 پرو پلس کو 78-6 انچ اسکرین اور 16 جی بی ریم جبکہ 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
اسی طرح اسپارک 20 پرو پلس کو 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا اور سیلفی کیمرے سے 2 کے ویڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔
کمپنی نے فون کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو چند دن میں پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت پاکستانی 50 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔




















