Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پرسماعت کل تک ملتوی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفراپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹرسلمان صفدر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذولفقار نقوی و دیگربھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ دو گواہوں کے بیانات پڑھنا چاہوں گا، جس پرچیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سائفر کے بارے بتائیں کہ وہ ڈاکومنٹس فائل میں کیسے آتا ہے۔

بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے تین گواہ پر کیس چلا جس پرعدالت نے کہا کہ اعظم خان کا 154 کا بیان پڑھ دیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اعظم خان کا بیان ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سائفر گم ہو گیا، اعظم خان بتا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں دستاویز لہرایا، وہ یہ تو نہیں کہہ رہا کہ ڈاکومنٹ کیا تھا جس سے لگے کہ سائفر واپس مل گیا تھا۔

وکیل سلمن صفدر نے کہا کہ اعظم خان نے یہ کبھی نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کو سائفر کاپی گمائی، اعظم خان عدالت میں بیان میں کہہ رہا ہے کہ سائفر Misplace ہو گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ ایک سول سرونٹ اچانک غائب ہو جائے، پھر واپس آ جائے تو پوچھنے پرکہے کہ کسی کا کیا تعلق کہ وہ کہاں تھا۔ آپ کسی اورکو بتا کر نہیں جاتے کہ کہاں جا رہے ہیں، کیا اپنے بیوی بچوں کو بھی بتا کر نہیں جاتے کہ کہاں جا رہے ہیں؟ پھر وہ گھر والے عدالتوں میں آ کر درخواستیں دائر کرتے ہیں، ہم اس معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی پوچھیں گے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ گواہ کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ہونے کے بعد عدالت میں بھی بیان ریکارڈ ہوا اور جرح ہوئی،  اعظم خان کے عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے بیان کی کیا حیثیت ہوگی؟

 مشکوک خطوط موصول ہونے کا تذکرہ

سماعت کے دوران چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی،  بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں