ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پرعدالت نے عید کے بعد سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے صحافی احتشام عباسی کی درخواست پرسماعت کی۔
جوائنٹ سیکریٹری داخلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش اوررپورٹ جمع کرادی گئی۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ وزارت داخلہ سےآئےتوہیں، اب دیکتھےہیں کیالائےہیں۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔
جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیزکی رپورٹ پرایکس بندکیاگیا ہے جس پرعدالت نے کہا کہ کوئی لکھت پڑھت بھی توبتائیں، یہی کہاتھاکہ تفصیلات لےکرآئیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ کون ساطریقہ ہے؟ یہ کیارویہ ہے؟ عدالت کی معاونت کریں، جوائنٹ سیکریٹری زبانی نہیں ہر چیزلکھ کردیں۔
جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ پرملکی سلامتی کوخطرہ تھا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈاکیومنٹس دیکھائیں، زبانی کلامی بات نہیں ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کے بعد سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ دیکھتے ہیں دیگر عدالتوں میں بھی کیس ہے کون پہلے کھلواتا ہے۔
ایکس بندش کے خلاف کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔




















