لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور مہلت دینے کی استدعا کی۔
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی نہ ہوسکی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا اور انکی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع کر دی۔




















