Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل

بھارت کے کچھ حصے ہیٹ ویو کی زد میں ہیں اور کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جس ٹی وی اینکر کو لائیو شو کے دوران بےہوش ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت کے شہر کولکتہ میں دور درشن کی اینکر لوپامدرا سنہا ایک “انتہائی گرم” اسٹوڈیو میں خبریں پڑھتے ہوئے بے ہوش ہو گئیں جس کا کولنگ سسٹم کچھ خرابی کی وجہ سے فیل ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی اینکر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں اپنی کیفیت کے متعلق صارفین کو آگاہ کیا ہے۔

 

اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ، “میں پانی کی بوتل نہیں رکھتی کیونکہ میں نے اپنے 21 سال کے کیریئر میں نشریات کے دوران کبھی پانی پینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ لیکن اس دن مجھے پیاس کا شدت سے احساس ہوا کہ جب براڈکاسٹ ختم ہونے میں 15 منٹ باقی تھے اور میں بےہوش ہوگئی لیکن خوش قسمتی سے  یہ اس وقت ہوا جب ٹیلی ویژن پر 30 سے ​​40 سیکنڈ کی اینیمیشن چل رہی تھی۔ “

بھارتی اینکر نے یہ بھی بتایا کہ اس روز کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے اسٹوڈیو انتہائی گرم تھا۔

آخر میں اینکر نے اس واقعے کے لیے اپنے چینل سے معافی بھی مانگی اور بیہوش ہونے کے بعد نشریات کو سنبھالنے پر پروڈیوسرز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں