Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت ملتوی

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران نیب کی جانب سے پیش کیے گئے چھ گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔

وکلاء صفائی نے دو گواہان پر جرح مکمل کرلی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور 15 پر جرح مکمل کرلی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بی کی جانب سے ان کے وکلاء ظہیرعباس چودھری، عثمان گل، خالد یوسف چودھری پیش ہوئے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

متعلقہ خبریں