پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم منیجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو ان کی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں کھلاڑی جمعرات اور ہفتے کو لاہور میں ہونے والے میچز نہیں کھیلیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پر کام کریں گے۔
محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان بھی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔




















