Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کے صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل نے حال ہی میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یوٹیوب کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔ تاہم، صارفین کو اس اپ ڈیٹ شدید بیٹری مسائل کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارکردگی کی بہتری میں پلے بیک پرفارمنس کو اعلیٰ ریزولوشن میں دِکھانا جبکہ مخصوص اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاور کی کم کھپت شامل تھی۔

فوربز کے مطابق کچھ یوٹیوب صارفین کا کہنا تھا کہ جب سے گوگل نے dav1d نامی سافٹ ویئر اپ گریڈ کو یوٹیوب ایپ میں فعال کیا ہے ان کی بیٹری کی کارکردگی بہت خراب ہوگئی ہے۔

لنکڈ ان پر ایک پوسٹ میں گوگل سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ منیجر عارف ڈکیسی کا کہنا تھا کہ dav1d کو استعمال کرنے والی متعدد ڈیوائسز 720p30 کو ڈیکوڈ کر سکتی ہیں۔

اپ گریڈ کے لیے اہل اینڈرائیڈ ڈیوائسز وہ ہیں جن میں پہلے سے مشہور ہوتے اے وی 1 ویڈیو فارمیٹ کے لیے ہارڈویئر سپورٹ موجود نہیں ہے اس کی وجہ سے متعدد پرانی ڈیوائسز بیٹری تیزی سے ختم ہوئے بغیر یوٹیوب استعمال کرنے میں مشکل کا شکار ہیں۔