Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیر کی دھاڑ کی نقل کرنے والی چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل

شیر کی دھاڑ کی نقل کرنے والی ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریلی کی اسکاٹ نامی پیاری سی بچی نے اپنی طاقتور آواز اور اس کے استعمال کے بہترین طریقے سے صارفین کو متاثر کیا ہے۔

 

ریلی کی والدہ ایمی نے اس کلپ کو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا ہے جس میں ریلی کو ہوا میں سانس لیتے ہوئے اور پھر ایک طاقتور دہاڑ کے ساتھ سانس چھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ حقیقی شیر کی دھاڑ کی طرح سنائی دیتی ہے۔

25 اپریل کو سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہونے کے بعد سے اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں