Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ   2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  امریکہ اور ویسٹ انڈیز  میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  2024 میں جنوبی افریقی ٹیم ایڈن مارکرام میں قیادت میں شرکت کرے گی۔

جنوبی افریقہ نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ دو کھلاڑی ریزرو ٹریولر کے طور پر اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ:

ایڈن مارکرام (کپتان)، اوٹنیل بارٹنیل، جیرالڈ کوئٹزے، کوئنٹن ڈی کوک، بورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جینسن، ہینرچ کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینرچ نورکیا، کگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹان اسٹبس

ٹریولنگ ریزروز:

ناندرے برگر، لنگی نگیدی

https://twitter.com/ProteasMenCSA/status/1785220435073712497

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2 جون سے 29 تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں