سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ نے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں گے۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کے پاس 5 منٹ کا وقت ہوگا جس کے دوران وہ اپنے میسج کو ایڈٹ کر سکیں گے۔
جو میسج ایڈٹ کیے جائیں گے ان پر ایک لیبل موجود ہوگا جس سے عندیہ ملے گا کہ اس میسج کو پوسٹ کرنے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے۔
میسج ایڈیٹنگ کے ساتھ ساتھ اسنیپ چیٹ میں مزید فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جو تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے چیٹس کے لیے ایموجی ری ایکشنز کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ اب مائی اے آئی اسسٹنٹ کو ریمائنڈرز کے لیے بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
اسنیپ چیٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا لینس بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کی تصاویر کو 1990 کی دہائی جیسی فوٹوز میں تبدیل کر دے گا۔




















