Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر

آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے مالی ضمانت کی حد بڑھا دی ہے، اب آسٹریلیا کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے 19 ہزار 576 ڈالر کی بچت دکھانی ہوگی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اس بار اس حد میں 3430 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سات ماہ میں دوسرا اضافہ ہے۔ آسٹریلوی کرنسی میں یہ رقم 29 ہزار 710 ڈالر کے قریب بنتی ہے۔

اس اقدام کا مقصد تعلیم کے لیے آسٹریلیا آنے والوں کی تعداد میں اور وہاں مستقل قیام کی خواہش رکھنے والوں کی تعداد کم کرنا ہے۔

آسٹریلوی حکومت تارکینِ وطن کی تعداد میں غیر معمولی کمی چاہتی ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت بھارت سے آنے والی اسٹوڈنٹ ویزا کی درخواستوں کو مسترد کر رہی ہے۔ اس حوالے سے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اس سےدونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

یاد رہے کہ 2023 میں بھارت، چین اور فلپائن سے سب سے زیادہ طلبہ آسٹریلیا پہنچے ہیں۔