Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناریل کا تیل چہرے پر لگانے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟

جلد کی دیکھ بھال اور صحت کے لیے مختلف چیزوں کی افادیت سے انکار نہیں ان ہی میں تیل بھی شامل ہیں۔ مختلف اقسام کے تیل جلد کو جواں بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان ہی میں ناریل کا تیل بھی شامل ہے۔

ناریل میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریا، اینٹی ٹاکسائیڈ اور اینٹی فنگل اجزاء شامل ہوتے ہیں اور یہ مختلف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔

ناریل کا تیل خوبصورت جلد کے لیے کسی جادوئی تیل سے کم نہیں ہے اس میں ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 لیکن یہ تقریباً 90 فیصد سیر شدہ چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے جس کے استعمال سے جلد کے مسامات بن ہوسکتے ہیں۔خشکی اور ایگزیما کی صورت میں اسے جسم کے کسی بھی حصے پر لگائیں تاہم چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔