Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایئر کولر سے ہونے والی نمی سے پریشان ہیں تو یہ طریقے آزمائیں

ایئر کولر سے ہونے والی نمی کو دور کرنے کیلئے یہ طریقے آزمائیں۔

شدید گرمی کی وجہ سے اکثر لوگ ایئر کنڈیشنر میں بیٹھتے ہیں لیکن جو لوگ روم کولر کا استعمال کرتے ہیں، انہیں اس میں نمی کی پریشانی کافی جھیلنی پڑتی ہے۔

اگر آپ کے بھی کمرے میں روم کولر یا آوٹ ڈور کولر چلانے سے نمی ہوتی ہے تو اس پریشانی کو دور کرنے کی کچھ تدابیر ہیں، جن کی وجہ سے کولر سے صرف ٹھنڈی ہوا نکلے گی اور نمی کی پریشانی بھی ختم ہوجائے گی۔

کولر کو ہمیشہ کمرے کی کھڑکی یا دروازے کے باہر رکھیں، اس سے نمی نہیں ہوگی۔

اگر آپ کولر کو کمرے کے باہر کھڑکی کے پاس نہیں رکھ پا رہے تو کولر میں لگے واٹر پمپ کو بند کر دیں اور صرف پنکھا چلائیں۔ نمی صرف پانی کی وجہ سے ہوتی ہے، اس طرح آپ کو کچھ سکون محسوس ہوگا۔

نمی کو دور کرنے کے لیے کولر اور چھت کے پنکھے دونوں کو ایک ساتھ چلائیں۔ اس کے علاوہ کھڑکیوں کو ہلکا سا کھلا رکھیں تاکہ آپ کو نمی کا احساس نہ ہو۔

اگر آپ کے کمرے میں ایگزاسٹ فین لگا ہے تو اسے کولر کے ساتھ آن کریں۔ اگر کمرے میں نہیں ہے، تو آپ کمرے سے منسلک باتھ روم میں لگے ایگزاسٹ فین بھی چلا سکتے ہیں۔

کولر کو میڈیم سے ہائی اسپیڈ پر چلائیں۔ اس سے کمرے میں موجود ہیومیڈیٹی بھی کافی حد تک کم ہونے لگے گی۔