Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے  اپنا سفیر مقرر  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی کی جانب سے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن و سابق کپتان شاہد آفریدی   سمیت  بھارت  کے یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ  کو بھی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ   کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ  بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  سیمی فائنل اور فائنل میں میچ آف دی میچ کا اعزاز بھی  اپنے نام کیا تھا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے۔پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی ۔یہ میرے کیریئر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرنا چاہےگا۔

متعلقہ خبریں