Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست؛ سیکریٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماؤں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے، جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں