Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے علی امین گنڈا پور کی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوسکا۔

انسداد دہشتگری عدالت نے علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی نائن میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور انکی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں